نو منتخب آزاد سینیٹرز کسی بھی پارٹی میں شمولیت کی بجائے اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گے ،میر صادق سنجرانی

بھاری اکثریت سے جیتے ہیں اس لئے میرے خلاف عدم اعتماد کی کوئی تحریک نہیں آسکتی،چیئرمین سینیٹ

پیر 19 مارچ 2018 20:18

نو منتخب آزاد سینیٹرز کسی بھی پارٹی میں شمولیت کی بجائے اپنی آزاد ..
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ میرصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ نو منتخب آزاد سینیٹرز کسی بھی پارٹی میں شمولیت کی بجائے اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گے بھاری اکثریت سے جیتے ہیں اس لیے میرے خلاف عدم اعتماد کی کوئی تحریک نہیں آسکتی ۔یہ بات انہوں نے دالبندین میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس سے قبل دالبندین آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا ،چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان اور بلخصو ص ضلع چاغی میرا آبائی علاقہ ہے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا اور ریکوڈک پروجیکٹ کاکیس انٹرنیشنل کورٹ میں چل رہا ہے اور سی پیک کا پہلے والا روٹ کواسلام آباد میں جاکر ہمیں دیکھنا ہوگا کہ واقعی پہلے روٹ کہا ں سے تھا اب بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا اس سے عوام کو فائدہ ملے ہمیں پاکستان کی سالمیت کے لئے سوچنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ مجھے انھیں کامیاب بنانے پر ایک مرتبہ پھربلاول بھٹوزرداری ،آصف علی زرداری اور عمران خان اور باقی دیگر دوستوں کا بے حد مشکور ہوں انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور سینیٹر حاصل بزنجو کی ان کے متعلق بیان پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے بزرگ ہیں ان کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، انہوں نے اپنے آبائی ضلعے چاغی پہنچنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا، بعد ازاں چیئرمین سینیٹ حاجی صادق سنجرانی کے اعزاز میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماء سردار نجیب سنجرانی نے ظہرانہ دیا ۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردارزادہ میرعمیرمحمدحسنی چیف آف چاغی سردار تاج محمد خان سنجرانی ،پی ٹی ائی کے مرکزی رہنماء سردارعاطف سنجرانی ،ضلع کونسل کے ممبر ملک سمیع اللہ نوتیزئی، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میرحبیب دہانی ،ملک رحمت اللہ نوتیزئی،پیپلز یوتھ کے سابق صدر میراحمد محمد حسنی اور دیگر لوگوں کے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد انہوں نے چاغی جاکر معروف بزرگ بابا بلانوش کے مزار پر حاضری دی جہاں متعدد بیلوں کا صدقہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :