Live Updates

شیشہ ٹوٹ چکا ہے ، سینیٹ الیکشن کے بعد کسے بے وقوف بنا رہے ہیں ، احسن اقبا ل کا عمران خان کے بیان پر رد عمل

پیر 19 مارچ 2018 20:18

شیشہ ٹوٹ چکا ہے ، سینیٹ الیکشن کے بعد کسے بے وقوف بنا رہے ہیں ، احسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اس بیان ’’زرداری سے اتحاد کرنا پڑا تو شیشے میں اپنی شکل کیسے دیکھوں گا‘‘ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب شیشہ تو ٹوٹ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹ الیکشن کے بعد کسے بے وقوف بنا رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا اخبار میں شائع ہونیوالا بیان کا عکس بھی ٹوئٹ کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ زرداری سے اتحاد کرنا پڑا تو شیشے میں اپنی شکل کیسے دیکھوں گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات