کراچی کی بندرگاہ پر حادثہ‘2جہازآپس میں ٹکرا گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 18:14

کراچی کی بندرگاہ پر حادثہ‘2جہازآپس میں ٹکرا گئے
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) کراچی کی بندرگاہ پر حادثہ پیش آیا ہے،جہاں 2جہازآپس میں ٹکرا گئے ہیں۔پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازوں کے آپس میں ٹکرانے سے کنٹینرز سمندر میں گر گئے، جبکہ ڈیپ پورٹ انتظامیہ نے فوری آپریشن کرکے کرینوں کونقصان سے بچا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد پاکستان کے سب سے گہرے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق کنٹینرز نکالنے کے بعد بندرگاہ کے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :