کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کرونگا-چیئرمین سینٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 18:14

کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کرونگا-چیئرمین سینٹ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کریں گے۔صادق سنجرانی دالبندین میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی کوئی تحریک نہیں آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی مہربانی ہے کہ وہ ساتھ دے رہے ہیں، زرداری اوربلاول بھی ان کےساتھ ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میرحاصل خان بزنجو ان کے بزرگ ہیں اور وہ ان سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں جب کہ ملک کی بہتری کے لیے آصف زرداری اور عمران خان نے اچھا فیصلہ کیا، ہم 6 آزاد اراکین تھے پی پی پی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور فاٹا کے سنیٹر نے ووٹ دیے، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی کیونکہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیں انڈسٹریز کو ترقی دینا چاہیے اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کی سالمیت کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاغی میرا گھر ہے، اس کی تعمیر و ترقی کے لیے جو ہوسکا کروں گا جب کہ ریکوڈک کیس عالمی عدالت میں ہے لہذا قبل از وقت کچھ کہنا درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :