ڈنمارک میں ترک سفارت خانے پر پیٹرول بم سے حملہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 18:14

ڈنمارک میں ترک سفارت خانے پر پیٹرول بم سے حملہ
کوپن ہیگن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) ڈنمارک میں ترکی کے سفارتخانے پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے، تاہم اس حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈینش پولیس کے مطابق کوپن ہیگن میں ترک سفارتخانے پر دو افراد نے پٹرول بم سے حملہ کیا۔پٹرول بم کے حملے سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم اس حملے کے وقت سفارتخانے کی عمارت خالی تھی اس لیے کسی شخص کو بھی نقصان نہیں پہنچ سکا۔مقامی پولیس اس واقعےکی تحقیقات کر رہی ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :