نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے بارے میںایک روڈ سیفٹی لائیو شو کا انعقاد

پیر 19 مارچ 2018 20:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ کے زیر اہتمام جناح سپر مارکیٹ سیکٹر F-7/4 اسلام آباد میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے بارے میںایک روڈ سیفٹی لائیو شو کا اہتمام کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے ممبران، طلباء وطالبات، تاجران جناح سپر مارکیٹ، فیملیز اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ شہریوںکے ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روڈ سیفٹی لائیو شو میں شہریوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ روڈ سیفٹی لائیو کا مقصد عوام میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ روڈسیفٹی لائیو شو میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس FM-95 ریڈیو کے سٹیشن منیجر ایس پی او محمود علی کھوکھر اور ایس پی او سہیل مصطفی انچارج روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ نے کہا کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں بیش بہا قیمتی جانوں کے علاوہ املاک کا نقصان ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بریفنگ ایجوکیشن، روڈ سیفٹی واک، روڈ سیفٹی سیمینار، روڈ سیفٹی ورکشاپ اور روڈ سیفٹی لائیو شو جیسی تقریبات منعقد کرکے حادثات کی شرح کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ FM-95 ریڈیو کے سٹیشن منیجر محمود علی کھوکھر نے کہا کہ موٹروے پولیس کے مقاصد میں سب سے زیادہ اہمیت روڈ سیفٹی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایجوکیشن کا بہترین ذریعہ بچے تصور کئے جاتے ہیں لہذا موٹروے پولیس نے بھی بچوں کی انتہائی نچلی سطح سے لے کر یونیورسٹی لیول تک روڈ سیفٹی کی آگاہی کے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔

ان پروگراموں میں روڈ سیفٹی واک، روڈ سیفٹی سیمینار، روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد شامل ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر والدین سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک ڈسپلن کے حوالے سے شروع سے ہی اپنے بچوں میں آگاہی پیدا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز کو مدد فراہم کرنا،روڈ یوزرز کو عزت سے اور اخلاق سے پیش آنا اور اپنے آپ کو خدمت کے جذبے سے سرشار رکھنا ہی ہما رے اولین مقاصد ہیں۔

اس موقع پر ایس پی او سہیل مصطفی نے کہا کہ ہماری فوقیت روڈ یوزرز کو روڈ کے درست استعمال کا طریقہ اورروڈ سیفٹی سے آگاہی ہے۔ اسی لیے موٹروے پولیس نے بہترین لائسنسنگ سسٹم اور ڈرائیوروں کی تربیت کے لئے روڈ سیفٹی کا ادارہ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجا گر کرتے ہو ئے کہا کہ موٹروے پولیس کا روڈ سیفٹی یونٹ ًعوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے فیکٹریوں، تعلیمی اداروں اور مختلف دفاتر میں جا کر روڈ سیفٹی سے متعلق مکمل آگاہی دے رہیں ہیں۔

روڈ سیفٹی لائیو شو میں شریک شرکاء نے پاکستان میں روڈ ڈسپلن کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کی اس حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے FM-95 ریڈ یو کے خصوصی روڈ سیفٹی لائیو شو سے بہت لطف اندوز ہوئے۔روڈ سیفٹی لائیو شو میں شریک شرکاء سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف سوال پوچھے گئے اور درست جوابات دینے والوں میں ہیلمٹ، گفٹس ہیمپرز اور بچوں اور فیملیز کے خصوصی گفٹس تقسیم کئے گئے۔ جناح سپر مارکیٹ میں روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے انعقاد پر صدر انجمن تاجران جناح سپر مارکیٹ نے موٹروے پولیس کے افسران کو شیلڈ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :