سیکورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بند کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کل تک ملتوی

پیر 19 مارچ 2018 20:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بند کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کل (منگل )تک ملتوی کر دی ہے۔پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی اے کی جانب سے ملک محمد ناصر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں سیکورٹی صورحال کے پیش نظر سروس بند کرنا پڑتی ہے 23 مارچ کا پروگرام بھی آ رہا ہے، عدالت سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔عدالت نے کیس کی سماعت (آج )منگل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے موبائل فون سروس کی بندش کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :