جلال آباد: گلبدین حکمت یار کی ریلی میں دھماکہ‘ 6افراد ہلاک اور متعددزخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 18:07

جلال آباد: گلبدین حکمت یار کی ریلی میں دھماکہ‘ 6افراد ہلاک اور متعددزخمی
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) افغانستان میں سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی ریلی میں دھماکے سے 6افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ہیں۔افغان حکام کے مطابق سینئر سیاست دان اور سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کی جلال آباد میںسیاسی ریلی میں بم دھماکے میں6 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے ہیں۔بم جلال آباد میں ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جہاں گلبدین حکمت یار نے ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا۔

(جاری ہے)

افغان حکام کے مطابق جب ریلی سے خطاب کے بعد گلبدین حکمت یار وہاں سے روانہ ہو گئے تو اس کے کچھ منٹ بعد یہ دھماکا ہوا۔حکمت یار حزب اسلامی کے رہنما ہیں اور وہ کئی سال تک روپوش رہنے کے بعد کابل حکومت سے ایک امن معاہدے کے نتیجے میں گزشتہ سال ہی افغانستان واپس لوٹے تھے۔تاحال کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ جلال آباد افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کا دارالحکومت ہے اور اس افغان صوبے کی سرحدیں پاکستانی علاقوں سے ملتی ہیں۔ننگرہار میں داعش کی موجودگی اور اس کی سرگرمیوں کی اطلاعات بھی ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :