پاکستانی کھلاڑی علی سوریا نے چھٹے دبئی انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں ہائی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرلیا

پیر 19 مارچ 2018 20:06

پاکستانی کھلاڑی علی سوریا نے چھٹے دبئی انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستانی کھلاڑی علی سوریا نے چھٹے دبئی انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں ہائی سیریز کا ایوارڈ کرتے ہوئے چیمپیئن شپ 24ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے ، چیمپیئن شپ 20 ممالک کے 90 کھلاڑیوں نے حصہ لیااور علی سوریا چیمپیئن شپ میں سب سے زیادہ 702 سکور بناکر بہترین سکورر قرارپائے اور چیمپیئن شپ میں پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں علی سوریا، سکندر حیات، رانا افضال، محمد صالح اور فہیم احمد شامل تھے جبکہ خواجہ احمد مستقیم کوچنگ کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے علی سوریا کو چیمپیئن شپ میں ہائی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علی سوریا پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں اور قومی اثاثہ ہیں ، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت علی سوریا کی حوصلہ افزائی کرے تو وہ ملک وقوم کا نام مزید روشن کر سکتیہیں

متعلقہ عنوان :