ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کاقذافی سٹیڈیم کا دورہ ،پی ایس ایل میچز کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 19 مارچ 2018 20:02

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کاقذافی سٹیڈیم کا دورہ ،پی ایس ایل میچز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کی تیاریوںکے حوالے سے تمام انتظامات کو مکمل کر لیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روٹ پر پیچ ورک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اورروٹ اور شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات پر لائٹنگ کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوئی گیس اور لیسکو نے بھی اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سیدنے کہا کہ تمام محکموں کے درمیان مربوط رابطہ ہے ۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ دو عارضی فیلڈ ہسپتال کا قیام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

20بیڈز کا ہسپتال ہاکی اسٹیڈیم میں اور 08 بیڈز کاہسپتال پی سی ہو ٹل میں بنادیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں کے اردگرد صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے اورلبرٹی پارکنگ میں خوب صورت منظر فراہم کرنے کے لئے پودے لگا دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں آنے والے شائقین کے لئے عارضی بیت الخلا بھی بنا دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں عوام الناس کی آسانی اور اسٹیڈیم میں گراں فروشی روکنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے سٹیمرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹیمرز پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے نام اور ان کے موبائل نمبر درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر شائقین کال کر کے شکایت کر سکتے ہیںاُن کی شکایت پر ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :