کراچی، معاون خصوصی انسانی حقوق وزیراعلی سندھ نے 5سالہ عظمی کلیری کے قتل سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا

پیر 19 مارچ 2018 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خصوصی تعلیم ریحانہ لغاری نے حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی کے گاں گوٹھ مرادکلیری میں مبینہ طور پراغوا کے بعد قتل کی جانے والی 5سالہ عظمی کلیری سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی حیدرآباد عبداللہ میمن اور ایڈمنسٹریٹرمحکمہ انسانی حقوق سندھ محمد اشفاق سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ فوری طور پر لواحقین سے رابطہ کیا جائے اورایف آئی آرمیں نامزدملزمان کو فور ی گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

ریحانہ لغاری نے انتظامیہ کی جانب سے تاخیر ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کا ساتھ دینے والے بھی اتنے ہی مجرم ہیں جتنے اصل قاتل۔ایڈمنسٹریٹر محکمہ انسانی حقوق سندھ محمد اشفاق نے بتایاکہ ادارہ نے بروقت ایکشن لیا تھا اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مسلسل پولیس سے رابطہ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :