پاکستان نے یو اے ای کے حکمران کو450اونٹ اور ان کے بچے برآمد کرنے کی اجازت دیدی

ٹیم رحیم یار خان پہنچ گئی ،جلد ہی اونٹ اور بچے خصوصی طیارے کی مدد سے روانہ کردیے جائیں گے

پیر 19 مارچ 2018 19:43

پاکستان نے یو اے ای کے حکمران کو450اونٹ اور ان کے بچے برآمد کرنے کی اجازت ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کو450اونٹ اور ان کے بچے برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تجارت، وزارت خارجہ اور ایف بی آر نے اونٹ برآمد کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔متحدہ عرب امارات سے ٹیم اونٹوں کی خریداری کیلئے رحیم یارخان پہنچ گئی ہے اور جلد ہی تمام اونٹ اور ان کے بچے خصوصی طیارے کی مدد سے متحدہ عرب امارات روانہ کردیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :