جناب سونگ تاؤ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کومسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد!!

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 مارچ 2018 17:48

جناب سونگ تاؤ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کومسلم لیگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2018ء) :منسٹر انٹر نیشنل ڈیپارٹمنٹ سنٹرل کمیٹی آف دی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ جناب سونگ تاؤنے اپنے ایک خط میں  وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کومسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محمد شہباز شریف ہمیشہ چائنہ کیلئے ایک دیرینہ اور بہترین دوست رہے ہیں جنہوں نے دو نوں ممالک اور ہماری دو جماعتوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کے لئے ہمیشہ قابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں ، دریں اثناء جناب سونگ تاؤ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بیجنگ کا دورہ کرنے کے لئے بھی مدعو کیا تاکہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن اورسی پی سی کے درمیان پارٹی تعلقات کو مزیدفروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

اُدھرگذشتہ روز خادم پنجاب نے بھی چینی صدر زی جنگ پنگ کو دوبارہ بطور صدر اپنی دوسری ٹرم کا اغازکرنے پر بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔