وزیر دفاع انجنیئرخرم دستگیرخان کی ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پرمبارکباد

نئے ایئرچیف کی قیادت میں پاک فضائیہ انشاء اللہ تعالیٰ ملکی سرحدوںکی21ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق محافظ ثابت ہو گی،سہیل امان کی مستقبل میں کامیابیوں وکامرانیوں کیلئے نیک خواہشات کااظہار

پیر 19 مارچ 2018 19:43

وزیر دفاع انجنیئرخرم دستگیرخان کی ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کو پاک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) وزیر دفاع انجنیئرخرم دستگیرخان نے ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پرمبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے ایئرچیف کی قیادت میں پاک فضائیہ انشائ اللہ تعالیٰ ملکی سرحدوںکی21ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق محافظ ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیردفاع انجینئرخرم دستگیرخان کا ایئرچیف مارشل سہیل امان کی باوقار سبکدوشی پرنیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں مشکل وقتوں میں پاک فضائیہ کوجدید ترین بنانے کے حوالے سے یاد رکھا جائیگا، انکی پی اے ایف میں ٹیکنالوجی بڑھانے اورانسداد دہشتگردی میں نگرانی اوراہم کردارکوبھی ہمیشہ یادرکھاجائیگا۔

وزیردفاع نے سہیل امان کی مستقبل میں کامیابیوں وکامرانیوں کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ۔