ریئر ایڈمرل عمران احمد نے پاک نیوی کی لاجسٹکس کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پیر 19 مارچ 2018 19:43

ریئر ایڈمرل عمران احمد نے پاک نیوی کی لاجسٹکس کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء)ریئر ایڈمرل عمران احمد نے پاکستان نیوی کی لاجسٹکس کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کمانڈ تبدیلی کی پروقار تقریب پی این ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ جس میںسبکدوش ہونے والے کمانڈر لاجسٹکس ریئر ایڈمرل ساجد وزیر خان نے ذمہ داریاں نو منتخب کمانڈر لاجسٹکس کے سپر د کیں۔

(جاری ہے)

کمانڈر لاجسٹکس کی حیثیت سے ریئر ایڈمرل عمران احمد پاک بحریہ کے تمام یونٹس، جہازوں اور اسٹیبلشمنٹس کی لاجسٹک سپورٹ اور مرمت و مینٹینینس کی سہولیات کے نگران اعلٰی ہوں گے۔ تقریب کے دوران نو منتخب کمانڈر لاجسٹکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازیں ماتحت یونٹس کے تمام سربراہوں کا نئے کمانڈر لاجسٹکس سے تعارف کروایا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور سویلین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔