وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کادورہ ہنگو، مختلف سیاسی پارٹیوں نے فلاپ شو قرار دیدیا

پیر 19 مارچ 2018 19:16

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کادورہ ہنگو، مختلف سیاسی پارٹیوں نے فلاپ شو ..
ھنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ کا دورہ ہنگو‘ ماضی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگانے پر سیاسی پارٹیوں کا ردعمل ۔ وزیر اعلیٰ کے دورے کو فلاپ شو قرار دیا ۔ سیاسی رہنمائوں کا وزیر اعلیٰ تقریرکے دوران نا مناسب الفاظ کی بھی شدید مزمت ۔مخالف سیاسی رہنمائوں نے پرویز خٹک کے تمام الزامات مسترد کر دئیے۔

دوسروں کے منصوبوں پر سیاسی دکانداری کرنا پاکستان تحریک انصاف کا وطیرہ ہے ۔پرویز خٹک کرپٹ ترین سیاسی رہنماء اور کرپشن کے بادشاہ ہے۔وزیر اعلیٰ جس بلین ٹری منصوبہ کی بات کرتے ہیںاس میں وہ کروڑوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں جاری کرپشن کی جڑیں وزیر اعلیٰ ہاوس سے ملے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماوںجے یو آئی کے سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ،عبد الواحد اورکزئی ،تحصیل ناظم حاجی پیائو زار ، ضلع کونسل ممبرمیاں تجمل حسین، قابل خان، انتصار محمد خان و دیگر نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے چار سالہ دور اقتدار میں ہنگو کے لئے کسی بھی میگا پراجیکٹ کا اعلان نہیں کیا جبکہ چار سالہ حکومتی ناکامی کے بعد ہنگو کا دورہ کر کے گزرے ہوئے حکومتوں کے ترقیاتی منصوبوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، گیس کی فراہمی، ڈسٹرکٹ پریس کلب سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جس کی کریڈٹ مکمل طور پر گزرے ہوئے حکومتوں کو جاتا ہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے پیر حیدر علی شاہ نے کہا کہ پرویز خٹک نے اپنے خطاب کے دوران سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائیں حلانکہ یہی پرویز خٹک اس وقت حیدر خان ہوتی کے ساتھ کابینہ میں وزیر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سیاسی لوٹا ہے جو کہ صوبہ میں مختلف سیاسی پارٹیوں میں شمولیت کے بعد حصہ دار رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے عبد الواحد اورکزئی نے پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا جبکہ سیاست کوایک گندگی میں تبدیل کر دیا ۔جمعیت علماء اسلام کے سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور سابق صوبائی وزیر غنی الرحمان مرحوم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،ڈسٹرکٹ جیل ،پولیس لائن و دیگر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لئے دن رات ایک کر کے جدوجہد کیا جس پر تحریک انصاف نے اپنی تختیاں لگا کر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔ انہو ں نے کہا کہ آئیندہ انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف اپنے ناکام کارکردگی پر صوبہ بھر میںبھر پور شکست سے دوچار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :