لگتا ہےاسلام آبادحلقہ بندیوں کانقشہ پی ٹی آئی کےاسدعمر نےبنایا،محمود اچکزئی

اسلام آباد کےنقشوں سےتوبلوچستان کے نقشےزیادہ بہترہیں،لگتا ہے ڈرافٹ مین نے نقشے بنا کر بچوں سے رنگ کروائے ہیں،قومی اسمبلی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں چٹکلے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 مارچ 2018 17:38

لگتا ہےاسلام آبادحلقہ بندیوں کانقشہ پی ٹی آئی کےاسدعمر نےبنایا،محمود ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ 2018ء) :پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے نقشوں سے توبلوچستان کے نقشےزیادہ بہترہیں،لگتا ہے ڈرافٹ مین نے نقشے بنا کر بچوں سے رنگ کروائے ہیں،لگتا ہےاسلام آبادحلقہ بندیوں کے نقشے تحریک انصاف کےاسدعمر نے بنائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابی حلقہ بندیوں سےمتعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر مشاورت اور جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام نے بھی شرکت کی اور بریفنگ دی۔ اس موقع پردانیال عزیز نے کہا کہ حلقہ بندیوں کےنقشےایسے بنائے گئے ہیں جیسے ساتویں جماعت کے کسی بچے نے ہاتھ سے بنائے ہوں۔

(جاری ہے)

جس پرالیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے نقشے فراہم کیے۔

محمود اچکزئی نے چٹکلا چھوڑتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے ڈرافٹ مین نے حلقہ بندیوں کے نقشے بنا کر بچوں سے رنگ کروائے ہیں۔اسلام آباد کے نقشوں سے تو بلوچستان کے نقشے زیادہ بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتاہےاسلام آباد کے نقشے تو تحریک انصاف کےاسدعمر نے بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت میں الیکشن کمیشن کو آزاد چاہتے ہیں۔ہماری باتوں کواحکامات نہیں بلکہ مددگار مشورے سمجھا جائے۔ ہم مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری باتوں یا مشوروں کو مداخلت مت سمجھا جائے۔اس موقع پرڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے تجویزدی کہ حلقہ بندیوں پرکام کرنیوالی کمیٹیاں نقشوں پربریف کرسکتی ہیں۔