چوہدری نثار نے مریم نواز سے متعلق دو ٹوک اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 مارچ 2018 17:32

چوہدری نثار نے مریم نواز سے متعلق دو ٹوک اعلان کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ 2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق دو ٹوک اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اب مشاورت کا ماحول نہیں رہا۔میں نے خاندان کے کسی فرد کے لئے کبھی بھی میاں نواز شریف سے کچھ نہیں مانگا۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے نوازشریف کو کبھی کرپشن کرتے نہیں پایا اگر کرپشن دیکھتا تو نواز شریف کے ساتھ نہ رہتا۔چوہدری نثار نے میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کارگردگی سے متعلق کوئی نہیں پوچھتا۔فلیٹ تو نواز شریف کے بچوں کے نام پر ہیں اس لئے مریم نواز جواب دیں کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ہے۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ اگر مریم نواز صاحبہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سر براہ بنیں تو پھر میں پارٹی کا حصہ نہیں رہوں گا۔اور مجھے امید ہے کہ میاں شہباز شریف کٹھ پتلی نہیں بنیں گے۔مزید جاننےکے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے: