دور حاضر میں درپیش مسائل کا واحد حل قرآن ہی میں مضمر ہے‘ اسلامی جمعیت طالبات پنجاب

پیر 19 مارچ 2018 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان صوبہ پنجاب کی ناظمہ ثناء ہارون نے کہاہے کہ دور حاضر میں درپیش مسائل کا واحد حل قرآن ہی میں مضمر ہے۔ڈپریشن،مایوسی اور نا امیدی کی جانب بڑھتے اس معاشرے کو رہنمائی کی ضرورت ہے جو فقط کتاب اللہ میں پنہاں ہے۔

(جاری ہے)

وہ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہونے والے سالانہ پلاننگ کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔اجلاس میں سیشن2018تا2019کے لیے دعوتی،تربیتی اور تنظیمی منصوبہ بندی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان عائشہ فہیم نے بھی خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :