گجرات میں طلبا پر تشدد،وزیراعلیٰ شہبازشریف کاذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

پیر 19 مارچ 2018 19:05

گجرات میں طلبا پر تشدد،وزیراعلیٰ شہبازشریف کاذمہ داروں کیخلاف کارروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گجرات میں طلبا پر تشدد کے واقعہ کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ طلبا پر تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسا واقعہ قابل افسوس ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔