ہمارے ساتھیوں نے کسی بھی پارٹی میں شمولیت کی بجائے اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،

وہ بھاری اکثریت سے جیتے ہیں اس لیے ان کے خلاف عدم اعتماد کے کسی تحریک کا امکان نہیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی کی دالبندین ایئرپورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو صادق خان سنجرانی کے اعزاز میں جے یو آئی (ف) کے رہنماء سردار نجیب سنجرانی کا ظہرانہ، چاغی میں بابا بلانوش کے مزار پر حاضری، بیلوں کا صدقہ

پیر 19 مارچ 2018 19:05

ہمارے ساتھیوں نے کسی بھی پارٹی میں شمولیت کی بجائے اپنی آزاد حیثیت ..
کوئٹہ۔19مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھیوں نے کسی بھی پارٹی میں شمولیت کی بجائے اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ بھاری اکثریت سے جیتے ہیں اس لیے ان کے خلاف عدم اعتماد کے کسی تحریک کا امکان نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی طیارے میں دالبندین ایئرپورٹ پہنچنے پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پی پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں، قبائلی عمائدین، سیاسی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر انہوں نے انھیں کامیاب بنانے پر ایک مرتبہ پھر عمران خان اور آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر حاصل بزنجو کی ان کے متعلق بیان پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے بزرگ ہیں ان کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے اپنے آبائی ضلع چاغی پہنچنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اپنے لوگوں سے مل کر اچھا محسوس کررہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی کے اعزاز میں جے یو آئی (ف) کے رہنماء سردار نجیب سنجرانی کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد انہوں نے چاغی میں معروف بزرگ بابا بلانوش کے مزار پر حاضری دی جہاں متعدد بیلوں کا صدقہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :