کراچی بندرگاہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے کنٹینرزسمندرمیں گرگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 مارچ 2018 17:24

کراچی بندرگاہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے کنٹینرزسمندرمیں گرگئے
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ 2018ء) :کراچی بندرگاہ میں 2 بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے،حادثے کے نتیجے میں جہاز ٹولٹن سے کنٹینرز سمندر میں گرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ میں سب سے گہرے ٹرمینل میں دوجہاز آپس میں ٹکرا گئے۔

(جاری ہے)

جہازوں کے ٹکرانے سے جہاز ٹولٹن سے کنٹینرز سمندر میں گرگئے۔تاہم ڈیپ پورٹ انتظامیہ نے فوری آپریشن کرکے کنٹینرزکونقصان سے بچا لیا۔حادثے سے پاکستان کے سب سے گہرے ٹرمینل پرجہازوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔سمندر میں کنٹینرز نکالنے کے بعد ہی دوبارہ جہازوں کی آمدورفت شروع ی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :