وزیراعلیٰ شہبازشریف کی پاکستان فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کو مبارکباد

پیر 19 مارچ 2018 18:53

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی پاکستان فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئرچیف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب وپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے پاکستان فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کو مبارکباد دی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہد انور خان پاکستان ایئر فورس کے بہادر ، بلند حوصلہ اور محب وطن سپوت ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فورس ہے۔ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری اور جرات پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے جری سپوتوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تاریخ رقم کی ہے۔ پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے پاک فضائیہ کے سابق سر براہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی ائیر فورس اور ملک و قوم کیلئے شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سہیل امان نے پاکستان ایئر فورس کی بہتری اور ملکی دفاع کیلئے موثر انداز میں کام کیا ہے۔

سہیل امان نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے طور پر احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل امان نے کیرئیر کے دوران ملک و قوم کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیںاوران کی ملک کیلئے دفاع کیلئے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :