وزیراعلیٰ نے شہیدمحمد اسلم کے والدین،بیوہ اوربچوں کے حوصلے کو سراہا،بچوں کیساتھ شفقت کااظہار کیا

آپ کے آنے سے ہمیںبہت حوصلہ ملا ہے،شہید کے اہل خانہ کی شہبازشریف سے گفتگو

پیر 19 مارچ 2018 18:53

وزیراعلیٰ نے شہیدمحمد اسلم کے والدین،بیوہ اوربچوں کے حوصلے کو سراہا،بچوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف رائیونڈ دھماکے میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر محمد اسلم کی رہائش گاہ لکھووال گاؤں گئے اورشہید کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے شہیدمحمد اسلم کے والدین،بیوہ اوربچوں کے حوصلے کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہید محمد اسلم کے بچوں سے پیار کیا اوران کیساتھ شفقت کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید ہمارا افتخار ہیں اور ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔شہیدکے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ مشکل کی گھڑی میں ہمارے پاس آئے ہیں اور ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے اور ہمارا ساتھ دیا ہے جسے ہم کبھی بھول نہیں سکتے،آپ کے آنے سے ہمیںبہت حوصلہ ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :