لاہور ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن روکنے پر چیئرمین واپڈا و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

پیر 19 مارچ 2018 18:53

لاہور ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن روکنے پر چیئرمین واپڈا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرح عرفان خان نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن روکنے پر چیئرمین واپڈا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور افسوس کااظہار کیا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن روک کر انہیں کیوں تنگ کیا جاتا ہے۔ جس میں ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن روکنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکی وکیل نے نشاندہی کی کہ انکوائری میں بے گناہ ہونے کے باوجود پینشن ادا نہیں کی جارہی جو اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی نفی ہے۔ ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ نے قانون نکتہ اٹھایا کہ پینشن کسی ملازم کا بنیادی حق ہے اور جس سے محروم نہیں کیا جا سکتا، خاتون نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا حوالہ دیا اور مخصوص الزامات کی بنیاد پر کسی کو اس کی پینشن سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن روک کر انہیں کیوں تنگ کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار کی وکیل نے استدعا کی کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی پینشن کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔