احد چیمہ گرفتاری ،ا حتجاجی افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کو جواب داخل کرنے کیلئے آخری موقع

پیر 19 مارچ 2018 18:37

احد چیمہ گرفتاری ،ا حتجاجی افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) لاہور کے ایڈیشنل سیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے احد چیمہ کی گرفتاری پراحتجاجی افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست پر تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کو جواب داخل کرنے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ نیب کی جانب سے گرفتار ملزم احد چیمہ کی گرفتاری قانونی تقاضے کے تحت عمل میں لائی گی،آئین کے تحت سول بیوروکریسی صرف ریاست کی وفادار رہنے کی پابند ہے،رولز کے تحت سول افسران شخصیات کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں،ملزم احد چیمہ کی حمایت میں سول سیکرٹریٹ میں دفاتر کو تاکہ لگانا اور احتجاج کرنا غیر آئینی ہے،احتجاج کے نام پر دفاتر کی تالہ بندی کرنے اور کار سرکارمیں مداخلت کرنے پر عدالت احتجاج کرنے تمام افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کرے،عدالتی حکم کے باوجود پولیس کی جانب سے جواب عدالت میں جمع نہ کرایا گیا،عدالت نے اسلام پورہ پولیس کو رپورٹ داخل کرانے کی آخری مہلت دیدی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٓائندہ سماعت پر رپورٹ نہ جمع کروائی گئی تو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا، عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 24 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :