ڈیرہ اسماعیل خان موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق

پیر 19 مارچ 2018 18:37

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) انڈس کالونی فیز ٹو میں موٹرسائیکل سواروں کی گھر میں فائرنگ سے ایک عورت جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں انڈس کالونی فیز ٹو میں روزان بی بی عرف جمیلہ زوجہ اسرار علی شاہ بنوچی کے گھر کا دروازہ کسی نے کھٹکایا جونہی گھر کی ملازمہ تسلیم بی بی زوجہ امان اللہ مروت سکنہ لکی مروت دروازے کی طرف گئی تو موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی ‘ گولیاں لگنے سے تسلیم بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی ‘ ملزمان فائرنگ کے واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ‘ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :