عالمی شہرت یافتہ گول کیپر منصور احمد شدید علیل، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

پیر 19 مارچ 2018 18:20

عالمی شہرت یافتہ گول کیپر منصور احمد شدید علیل، وزیراعظم سے مدد کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) منصور احمد گذشتہ ایک ماہ سے شدید علیل ہیں، وہ 18 دن آئی سی یو میں بھی رہے،پاکستان ہاکی کے نامور گول کیپر منصور احمد اِن دنوں شدید علیل ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی تبدیلی) کا مشورہ یئے جانے کے باعث انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ گول کیپر کا دل صرف 20 فیصد کام کر رہا ہے، ان کے دل میں 7 اسٹنٹس ڈالے جا چکے ہیں جبکہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منصور احمد نے بتایا کہ 15، 20 دن پہلے انہیں دورے پڑے تھے، جو نہایت خطرناک تھے، جس کے بعد ان کا مکمل چیک اپ ہوا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کے پھیپھڑے اور گردے کام نہیں کر رہے اور آکسیجن کا بھی مسئلہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسٹم کی جانب سے 5 لاکھ روپے کی رقم دی گئی تھی، جو علاج میں خرچ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 10 لاکھ روپے ادا کرکے اسپتال کا بل کلیئر کیا۔۔

متعلقہ عنوان :