فیصل آباد، پراسیکیوشن برانچ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال 9ویں روز میںداخل

پیر 19 مارچ 2018 18:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) پراسیکیوشن برانچ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال 9ویں روز میںداخل ، آن لائن کے مطابق فیصل آباد پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے صدر منور حسین گجر کی سر براہی میں اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کیا ملازمین نے مختلف کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے دفاتر کے باہر دیگر عہدیدران فنانس سیکرٹری فیصل رفیق ، جنرل سیکرٹری حافظ حماد ، نسیم ، اسحاق واہلہ اور دیگر نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12سال سے ملازمین کو ریگو لر نہیں کیا جارہا جبکہ پراسیکیوشن جوڈیشل الائونس بھی نہیں مل رہا اس طرح تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ۔