فیصل آباد، گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

پیر 19 مارچ 2018 18:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی‘ نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل‘ بتایا گیا ہے کہ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ ڈھڈی والا محلہ حسن پورہ گلی نمبر17 کے رہائشی تیس سالہ فرحان شہزاد ولد عبد الرزاق نے اپنے گلے میں دو پٹہ ڈالتے ہوئے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی‘ موت کو گلے لگانے والے دلبر داشتہ نوجوان کے بھائی محمد عمران نے واقعہ کی پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نوجوان کی نعش کو پنکھے سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔