فیصل آباد، جھنگ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں نو جوان جاں بحق

پیر 19 مارچ 2018 17:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) جھنگ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں نو جوان جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل‘ ٹرالی اور رکشوں کے تصادم کے نتیجہ میں 4 بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی‘ تفصیلات کے مطابق ، ایوب کالونی کا محنت کش 32سالہ محمد ارسلان کام کے سلسلہ میں گھر سے جھنگ روڈ پر جارہا تھا کہ راستے میں مخالف سمت سے موٹرسائیکل سوار سے ٹکر کرا شدیدزخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

(جاری ہے)

پیپلزکالونی نمبر1‘ خواجہ اسلام روڈ پر رات گئے موٹرسائیکل اور رکشہ آپس میں ٹکرانے سے رکشہ میں سوار 35 سالہ محمد الطاف ولد محمد خان‘ 18 سالہ حمزہ ولد منظور جبکہ موٹرسائیکل پر سوار 45 سالہ خرم ولد یعقوب اس کی اہلیہ 40 سالہ نورین‘ دو بچے 4 سالہ موسیٰ اور ایمان شدید زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے حادثہ میں تیز رفتار ٹرالی بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گئی جس سے رکشہ میں سوار 70 سالہ جمیل‘ 35 سالہ نسرین‘ افضل‘ 25 سالہ فاخرہ‘ 10 سالہ عثمان‘ 5 سالہ سفیان زخمی ہوئے جنہیں شدید زخمی حالت میں ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر بروقت پہنچ کر سول ہسپتال پہنچایا جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :