ملک میں آئند ہ انتخابات ریفرنڈم ہونگے،چوہدری شیر علی

انشاء اللہ آئندہ بھی حکومت ن لیگ کی ہوگی،نواز شریف کی پالیسیوں کی بدولت مسلم لیگ کی حکومت ملک کی ترقی،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات اٹھا رہی

پیر 19 مارچ 2018 17:58

ملک میں آئند ہ انتخابات ریفرنڈم ہونگے،چوہدری شیر علی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی و میئر ٖفیصل آباد چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میںآئند ہ انتخابات ریفرنڈم ہونگے اور مسلم لیگ انشاء اللہ آئندہ بھی حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ وزیر علی پنجاب محمد شہباز شریف کا بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کا مستقل صدر منتخب ہونا جمہوریت کی عملداری کیلئے خوش آئند ہے تاہم پالیسیاں مسلم لیگ کے تا حیات قائد میاں محمد نواز شریف کی ہی ہونگی کیونکہ نواز شریف کی پالیسیوں کی بدولت مسلم لیگ کی حکومت ملک کی ترقی،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات اٹھا رہی ، مسلم لیگ کے تا حیات قائد میاں محمد نواز شریف ووٹ کے تقدس پامال نہیں ہونے د یں گے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میںجو گائیڈ لائن دی گئی ہے مسلم لیگ کا کوئی کارکن اس سے ایک انچ پیچھے نہیںہٹے گا یہ بات انہوں نے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا محمد یوسف انور کی قیات میں علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری شیر علی نے کہا کہ میاںنواز شریف کوتیسری بارا قتدار سے نکالنے کاجو انوکھاطریقہ اپنایازیادتی اور جبر کی بد ترین مثال ہے عوامی عدالت نے انہیں بے گناہی کا سرٹیفکیٹ دیدیا ہے کیونکہ انکا دامن ہر قسم کی آلودگی سے صاف ہے اورقوم سجھتی ہے کہ انکے قائد کو عوام کی بے لوث خدمت کرنے کا صلہ دیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری شیر علی نے کہا کہ ماضی میں ووٹ کے تقدس کو مجروح کیا جاتا رہاکروڑوں ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کوبیک جنبش قلم اقتدار سے فارغ کرنا ووٹ کی تذلیل ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سول بالا دستی کی جنگ اس وقت جاری رکھے گی جب تک و ہ ووٹ کی عزت منوا نہیںلیتیانہوں نے کہا کہہے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا محمد یوسف انور نے کہا کہ عوامی عدالت نے میاںنواز شریف کو بے گناہی کا سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے دو ٹوک اعلان کردیا ہے کہ کوئی فیصلہ مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا وہ سیاسی حقیقت ہیںجوقوم کے دلوں میں بستے ہیں اور وہ آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں مولانا یوسف انور نے چوہدری شیر علی کی وساطت سے وزیر علی پنجاب محمد شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا بلا مقابلہ مستقل صدر منتخب ہونے مبارکبا دی اور کہا کہ ممبران نے انہیں صدر منتخب کرکے دانشمندی اور ہوشمندی کا ثبوت دیا ہی