کراچی کنگز کی ٹیم دوسرا ایلیمینیٹر میچ کھیلنے دبئی سے لاہور پہنچ گئی

ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کھلاڑیوں کو سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا

پیر 19 مارچ 2018 17:43

کراچی کنگز کی ٹیم دوسرا ایلیمینیٹر میچ کھیلنے دبئی سے لاہور پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) کراچی کنگز کی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئی ہے ۔پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ کھیلنے دبئی سے لاہور پہنچ گئی ہے ، کراچی کنگز کی آمد کے موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کھلاڑیوں کو سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 3 کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور وہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کھیلے گی۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 مارچ کو پلے آف کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا اور فاتح ٹیم کا مقابلہ 21 مارچ کو کراچی کنگز سے ہوگا۔۔