کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، چیئرمین نیب

ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں،معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ صرف نیب کی ذمے داری نہیں، ہم سب کو مل کر برائیوں کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیے، ایوان اقبال لاہور میں تقریب سے خطاب

پیر 19 مارچ 2018 17:43

کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، چیئرمین نیب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔ایوان اقبال لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ صرف نیب کی ذمے داری نہیں، ہم سب کو مل کر برائیوں کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن نے اس ملک کی بنیاد کوکمزورکرنا شروع کردیا ہے، لوگ کہتے ہیں کرپشن دیمک ہے لیکن مسئلہ اب آگے نکل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروردگار کی امانت میں خیانت نہیں ہونی چاہیے، انصاف دینا صرف جج کا کام نہیں یا میرا کام نہیں ہے، آپ سب لوگ محنت پاکستان اور ملکی مستقبل کے لیے کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرپشن کی دیمک کینسر بن گئی ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ مجھے جو کرنا ہے کروں گا اور مجھے کسی کی پروا نہیں چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھارہی ہے۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کر رہا ہے، نیب ہر اس شخص کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے جو ایمانداری سے کام کرتا ہے۔جاوید اقبال نے کہا کہ ہمیں ذاتی چیزوں سے بڑھ کر ملکی ترقی کی فکر ہونی چاہیے، یہ تاثرغلط ہے کہ نیب قومی ترقی میں حائل ہورہا ہے، نیب کسی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں، میں ملک کی خدمت کے لیے پوری طرح کوشاں ہوں، مجھے جو کرنا ہے کروں گا اور مجھے کسی کی پروا نہیں لیکن میرا ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :