Live Updates

عمران خان اور آصف زرداری کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں،عابد شیر علی

فریال تالپور اربوں روپے کرپشن کی سرغنہ اور نیب کو پشاور کی طرف بھی دھیان دینا چاہئے، وزیر اعلی کے پی کے اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں،وزیر مملکت پانی و بجلی

پیر 19 مارچ 2018 17:35

عمران خان اور آصف زرداری کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں،عابد شیر علی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف علی زرداری کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ فریال تالپور اربوں روپے کرپشن کی سرغنہ ہیں اور نیب کو پشاور کی طرف بھی دھیان دینا چاہئے۔ وزیر اعلی کے پی کے اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں ان خیالات کا اظہار عابد شیر علی نے فیصل آباد میں صحافیوں ساے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف علی زرداری کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں کرپشن میں وزیر اعلی کے پی کے نے ہاتھ صاف کئے تو ادھر فریال تالپور کرپشن کی سرغنہ نکلی ہے کرپشن کی داستان آصف علی زرداری سے لکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں کرپشن کے انبار لگا دیئے جبکہ لاڑکانہ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن ہوئی جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیںہے انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی نیب کو ادھر بھی دھیان دینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی کے پی کے نے میٹرو پراجیکٹ میں 30 ارب کمیشن لیا اور پنجاب میں 27 ارب میں بننے والی میٹرو پشاور میں 57 ارب میں بنی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پشاور میں ایک ارب درختوں کی آڑ میں اربوں روپے کرپشن کے پیسے عمران خان کی جیب میں گئے ۔ عمران خان اور زرداری دونوں کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم بیماری کا بہانہ بنا کر باہر بھاگ جاتے ہیں جبکہ میاں نواز شریف کو اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لئے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔

میرے لیڈر کبھی پاکستان سے بھاگنے والے نہیں بلکہ اپنے مقدمات کا سامنا عدالتوں میں پیش ہو کر رہے ہیں ۔ نواز شریف سے کس بات کا بدلہ لیاجا رہا ہے کہ انہیں اقامہ پر نکالا گیا ۔ 2018 کے الیکشن میں اقتدار کا فیصلہ 22 کروڑ عوام نے کرنا ہے۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات