اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ اجرا فیس کیس ، سیکرٹری داخلہ اور وزیر داخلہ احسن اقبال سپر یم کو رٹ طلب

حکو مت نے کس بنیادپرفیس سے متعلق سمری واپس بھیجی چیف جسٹس ثاقب نثار

پیر 19 مارچ 2018 17:35

اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ اجرا فیس کیس ، سیکرٹری داخلہ اور وزیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کے اجرا کی فیس سے متعلق کیس میں سیکرٹری داخلہ اور وزیر داخلہ احسن اقبال کو آئندہ پیرکو طلب کر لیا ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزیر داخلہ عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بتائیں چئیرمین نادرہ کی سمری اب تک منظور کیوں نہیں کی گئی۔

پیر کے روز اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کس بنیادپرفیس سے متعلق سمری واپس بھیجی شناختی کارڈفیس میں ردوبدل کی سمری واپس بھجوانے کی وجہ کیاہی چیف جسٹس نے چیئر میں نادرہ کو مخاطب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اگر یہ آپکی سمری پر قیمتیں کم نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ہم کمشین بنا کر خود قیمتیں کم کر دینگے پندرہ سال قبل جو دفاتر کھولے گئے تھے ان کے اخراجات بھی اور سییز پاکستانیوں سے وصول کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ پیر کے روز سیکرٹری داخلہ اور وزیر داخلہ عدالت حاضر ہوں۔وزیر داخلہ عدالت کو بتائیں کہ چئیرمین نادرہ کی سمری اب تک منظور کیوں نہیں کی گئی۔عدالت نے چئیرمین نادرہ کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔