نصیرآباد ، بکرا منڈی کے بیو پاریوں کا دھمکیوں کے خلاف قومی شاہرہ کو بلاک کر کے احتجاج

پیر 19 مارچ 2018 17:32

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) بکرا منڈی ڈیرہ مراد جمالی کے بیوپاریوں کیلئے مشکلات کا میں اضافہ ،بکرا منڈی کے لئے عارضی زمین پر قا بضین کا حملہ ،بیو پاریوں کو دھمکیاں ،اسلحہ تان کر منڈی خالی کر نے کی دھمکی ،آئندہ بکرا مینڈی میں آنے والے اپنی جان مال کے خود ذمہ دار ہوں گئے بیو پاریوں کا آئے روز اس طرح کے دھمکیوں کے خلاف قومی شاہرہ کو بلاک کر کے احتجاج کیا گیا روڑ بلاک سے چھوٹی، بڑی گاڑیوں کی قطاریںلگ گئی احتجاج کر نے والے بیو پاریوں کا کہنا تھا کہ جب سے ڈیرہ مراد جمالی شہر کی بنیاد رکھ گیا تھا اس وقت سے لے کر آج تک انتظامیہ بیو پاری کوخانہ بدوشوں کی طرح کبھی یہاں تو کبھی وہاں عارضی جگہ دے کر خوار کر رہی ہیں بکرا منڈی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں مگر تاحال بکرا منڈی کے لئے جگہ مختص نہیں کی گئی ہے اب عارضی طور پر ایک جگہ دی گئی ہے ہم عزت کا روز گار چاہتے ہیں لیکن اب تو صورت حال ہے کہ آئے روز کہیں سے کوئی آکر زمین کو اپنا کہ کر ہم کو دھمکی دی جاتے ہیں ایک طرف میونسپل کمیٹی اپنا ٹیکس لینا نہیں بھولتی اورہم روز انہ کے بنیاد پر اپنا ٹیکس دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب بہت ہو اہم اب ہمت نہیں رہا کہ ہر کسی کے باتیں سنتے رہے انہوں نے کہا کہ اگر مسائل حل نہیں کئے گے تو انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجا ج کریں گئے جو ہمار احق ہے ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ سارے دن کے خواری کر نے بعد تب جاکر سو دوس بن جاتے اور ہم اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں انتظامیہ کو چاہیے کہ بکرا منڈی کیلئے منظور فنڈز سے زمین اور بیو پاریوں کو سہولت دی جائے دیگر صورت میں ہمیں مجبور دوبارہ روڑوں پر نکلنا پڑے گااحتجاج کو نصیرآباد انتطامیہ کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :