پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کھوڑی ملوٹ سے مسلم کانفرنس کا صفایا کر دیا

چوہدری سردار علی، مقصود چوہدری نے خادم اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پیر 19 مارچ 2018 17:32

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کھوڑی ملوٹ سے مسلم کانفرنس کا صفایا کر دیا چوہدری سردار علی چوہدری مقصود چوہدری خادم اپنے سینکڑوں ساتھیوں اوراپنے خاندان سمیت مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔اس موقع پر چوہدری پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھوڑی ملوٹ کے عمائدین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی پیپلزپارٹی ہی عوام کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔نواز شریف نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو چھین کر جعلی حکومت بنوائی تھی جس نے اقتدار میں آکر انتقامی سیاست کی آگ کو پورے کشمیر تک پھیلا دیا امن آمان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے گڈگورننس کا نعرہ لگانے والوں نے بیڈ گورننس میں ماسٹر کر لیا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے دارلحکومت مظفرآباد سیکرٹیریٹ میں وزیراعظم تو مہینوں تک نہیں بیٹھتے اب وزرا ء نے بھی سیکرٹریٹ میں بیٹھنا چھوڑ دیا ہے عوام مارے مارے پھر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان حالات میں پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی نئے انتخابات وقت کی ضرورت بن چکے ہیںنئے انتخابات میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومتیں قائم ہونگی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہو گے جو اس ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنا کر ایک بہترین معاشی پالیسیاں بنانے کی جس سے عوام کی معاشی حالت تبدیل ہو گی۔