ایوان عدل کے تمام جج صاحبان اور ملازمین کے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد

پیر 19 مارچ 2018 17:02

ایوان عدل کے تمام جج صاحبان اور ملازمین کے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد کی ہدایت پر ایوان عدل کے تمام جج صاحبان اور ملازمین کے سکریننگ ٹیسٹ کا انتظام کیا گیا اور پیر کے روز ڈسپنسری سیشن کورٹ میں سیشن جج چوہدری انواراحمد خان اور دیگر جج صاحبان کے ٹیسٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے محکمہ صحت چکوال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات ہر شہری کا حق ہے اور صحت مند افراد ہی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان نے کہا کہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔