پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

پیر 19 مارچ 2018 17:02

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت پوسٹل سروسز کی جانب سے ادارے کی نجکاری کے حوالے سے مبینہ اطلاعات اور بزنس سٹریٹجی پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس صبح 11 بجے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :