افغان ڈکیت گروہ کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران کو افغانستان سے دھمکیاں موصول

پیر 19 مارچ 2018 17:00

افغان ڈکیت گروہ کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران کو افغانستان سے دھمکیاں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) شہر قائد میں افغان ڈکیت گروہ شہریوں کے ساتھ اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کا درد سر بن گیا، پولیس افسران کو گرفتار ملزموں کی رہا کے لیے افغانستان سے دھمکیاں موصول ہونے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے جن میں درخشان ، کلفٹن ، پی ای سی ایچ ایس ، گلشن اقبال و دیگر علاقوں میں گزشتہ ماہ کئی ڈکیتیاں رپورٹ ہوئیں جن کے خلاف پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے درجنوں ملزموں کو گرفتارکیا جبکہ ایک ملزم کو مقابلے میں ناظم آباد کے قریب ہلاک بھی کیا گیا ، ایک ماہ قبل سابق ایس ایس پی جاوید اکبر ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان ڈکیت گروہ کا انکشاف کیا تھا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کاروائی کر کے افغانستان اور بلوچستان روانہ ہوجاتے ہیں جبکہ چھ سے سات کی ٹولیوں ملزموں کا شہر میں داخلہ ہوتا ہے ڈکیت گروہ کا سرغنہ کراچی میں موجود ڈاکووں کو افغانستان سے ہی کنٹرول کرتا ہے۔

(جاری ہے)

گروہ کے ارکان کی تعداد 50 کے قریب ہے اور ان کے پاس پاکستانی شناختی کارڈز بھی موجود ہیں جو جعلی نہیں بلکہ ان کا ریکارڈ نادرا میں موجود ہے۔ایک مقامی شخص اس گروہ کے لیے پوش علاقوں میں بڑے گھروں کی ریکی کرتا ہے ، پولیس کے مطابق افغان گروہ کے کئی ارکان گرفتارہیں اور جلد شہر سے ان کا خاتمہ ممکن ہوگا

متعلقہ عنوان :