2013ء کے مقابلے میں 2018ء کا گوادر پرامن اور خوشحال ہے ،ْ احسن اقبال
پاکستان 2025ء تک دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائیگا ،ْ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ،ْ گوادر کے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں ،ْ گوادر یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر طلباء و طالبات سے گفتگو
پیر 19 مارچ 2018 17:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چین نے اسی سوچ کو پروان چڑھا کر دنیا میں معاشی انقلاب لانے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پیداواری معیار میں بہتری اور جدت لانا ہوگی، ملک کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ اور غذائیت کے مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ،ْاس سے ہم اس خطہ کے لوگوں کی زندگیاں بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئٹہ سے گوادر تک سڑک بنا کر چالیس گھنٹے کا سفر آٹھ گھنٹے کا کر دیا جس سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو بڑے شہروں کی صف میں لانے کیلئے حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ، ماسٹر پلان، اکنامک زون، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور گوادر یونیورسٹی سے گوادر کا تشخص تبدیل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں ہونے والی سرمایہ کاری کا 80 فیصد توانائی کے شعبہ میں ہے، سی پیک کی بدولت پاکستان کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، توانائی منصوبوں کی بدولت عوام کو بجلی ملے گی جبکہ صنعتکار کا رکا پہیہ ایک بار پھر سے چل پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت صنعتی شعبہ میں تعاون سے پاکستان جنوبی ایشیا میں صنعتی پیداوار کا مرکز بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں سب کیمپسز قائم کئے جا رہے ہیں، اس سے بلوچستان کے طلباء و طالبات علم کی روشنی سے روشناس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال سے سوئی سے ہم گیس لے رہے ہیں لیکن گذشتہ حکو متوں نے اس کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی، موجودہ حکومت نے برسراقتدار آتے ہی یہاں کی زمینوں کو زیرکاشت لانے کیلئے کچھی کینال کا منصوبہ شروع کیا جس سے ابتدائی طور پر 72 ہزار ایکڑ زمین زیرکاشت آئے گی اور بعد میں اس میں اضافہ سے ایک لاکھ 62 ہزار ایکڑ زمین زیرکاشت آئے گی جس سے بلوچستان اور سوئی کی زمینیں سرسبز وشاداب ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی زبان سکھانے کیلئے گوادر کے پچاس نوجوانوں کو سکالرشپ کے تحت چین بھجوایا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
وزیراعلی پنجاب سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات ، منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.