وندر کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،

45کلو گرام حشیش برآمد،3اسمگلر گرفتار

پیر 19 مارچ 2018 16:53

وندر کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرایک کار کی چیکنگ کے دوران45کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآ مد کر لی اور 03اسمگلر ز کو بھی گرفتار کر لیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقریباً پانچ لاکھ ڈالر (پانچ کروڑ روپے ) کے لگ بھگ ہے۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ حشیش اور 03 اسمگلر زکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ پاک ایران بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 03تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :