چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس، بدعنوان عناصر، اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

پیر 19 مارچ 2018 16:52

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس، بدعنوان عناصر، اشتہاریوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب لاہور میں ایک اجلاس ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی اور تمام میگا کرپشن کیسز کے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو لاہور بیورو کی مجموعی کارکردگی اور میگا کرپشن کیسز کے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو ہدایت کی کہ بدعنوان عناصر کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم ان سے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائی جائے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو ہدایت کی کہ بدعنوانی کے تمام مقدمات بالخصوص میگا کرپشن کیسز کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق بلاتاخیر اور بیرونی دبائو کے بغیر تیزی سے نمٹایا جائے۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے نیب لاہور افسران کو ہدایت کی کہ وہ بدعنوان عناصر، اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کریں۔

متعلقہ عنوان :