اورنگی ٹاؤن میں پانی کی ٹنکی میں گیس بھرنے سے زور دار دھماکہ،2افراد زخمی

ایس آئی یو،شاہ لطیف ٹاون خواجہ اجمیر نگری اور تیموریہ پولیس نے کارروائیاں کرکے خواتین کو لوٹنے والے گروہ کے کارندوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا

پیر 19 مارچ 2018 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پانی کی ٹنکی میں گیس بھرنے سے زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ایس آئی یو،شاہ لطیف ٹاون خواجہ اجمیر نگری اور تیموریہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے خواتین کو لوٹنے والے گروہ کے کارندوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،،گلبرگ میں ڈاکووں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو مزاحمت پر زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنگلہ بازار میں گھر کے اندر ٹنکی میں گیس بھرجانے کے باعث ٹنکی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ادھرایس آئی یو کے عملے نے صرف خواتین سے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

شاہ لطیف ٹاون پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ملزمان میں فیصل،ثنا اللہ،فراز،نعمان عرفان اور عبید شامل ہیں،گرفتار ملزمان میں ایک جعلی صحافی اور منشیات فروش شامل ہیں،خواجہ اجمیر نگری پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی ہو گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،،تیموریہ پولیس نے 2 ملزمان ذیشان عرف شانی اور عبدالولی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔دوسری جانب گلبرگ کے علاقے واٹر پمپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق زخمی بینک سے رقم لے کر نکلا تھا،زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :