بلدیاتی قانون کے تحت چیئرمین کو ہٹانے کے طریقہ کار کے خلاف سندھ حکومت کو جواب کے لیے آخری مہلت

پیر 19 مارچ 2018 16:43

بلدیاتی قانون کے تحت چیئرمین کو ہٹانے کے طریقہ کار کے خلاف سندھ حکومت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی قانون کے تحت چیئرمین کو ہٹانے کے طریقہ کار کے خلاف سندھ حکومت کو جواب کے لیے آخری مہلت دیدی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں بلدیاتی قانون کے تحت چیئرمین کو ہٹانے کے طریقہ کار کے خلاف سماعت ہوئی۔ حکومت سندھ کی جانب سے ایک بار جواب پیش نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

صلاح الدین گنڈا پور نے ابھی تک ہمیں حکومت سندھ کے جواب کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔ عدالت نے جانب سے جواب کے لئے حکومت سندھ کو آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوسی چیئرمین سے ضلعی چیئرمین تک عدم اعتماد کی تحریک کا طریقہ کار غیر واضح ہے۔ عوام کے ووٹ سے منتخب چیئرمین کو اس انداز سے ہٹانا غیر مناسب ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنا سب کا حق ہے لیکن یہ تو بتایا جائے عدم تحریک کیوں پیش کی گئی ہے۔