سندھ ہائی کورٹ نے ٹوائلٹ سوپ، بے بی ڈائیپر سمیت 60 سے زائد اشیا کی مالیت میں اضافے کو کالعدم قراردے دیا

پیر 19 مارچ 2018 16:43

سندھ ہائی کورٹ نے ٹوائلٹ سوپ، بے بی ڈائیپر سمیت 60 سے زائد اشیا کی مالیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے درآمدکنندان کے حق میں اہم فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے ٹوائلٹ سوپ، بے بی ڈائیپر سمیت 60 سے زائد اشیا کی مالیت میں اضافے کو کالعدم قرار دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں درمدکنندان کی جانب سے 60 سے زائد اشیا کی مالیت میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے 150 سے زائد درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ٹوائلٹ سوپ، بے بی ڈائیپزز،ٹائلز سمیت 60 سے زائد اشیا کی مالیت میں اضاف کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے ڈی جی ویلیوایشن کے نوٹی فکیشن کو بھی کالعدم قراردیتے ہوئے ریماکس دیئے کہ ڈی جی ویلیوایشن کو قیمتوں کا تعین اور اضافے کا اختیار نہیں بلکہ بیرون ملک سے درآمد اشیا کی قمیتوں کا تعین اور اضافہ کرنا ڈائریکٹر ویلیوایشن کا اختیار ہے۔دوسری جانب عدالت نے ٹربیونل کی اپیل کے خلاف ڈی جی ویلیوایشن کی جانب سے دائر اپیلوِں کو بھی مسترد کردیا۔واضح رہے کہ 150 سے زائد درآمدکنندان نے ڈائریکٹر جنرل ویلیوایشن کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کررکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :