سندھ ہائی کورٹ نے این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت وکلا کی درخواست پر ملتوی کردی

پیر 19 مارچ 2018 16:43

سندھ ہائی کورٹ نے این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت وکلا کی درخواست پر ملتوی کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس میں ملزم امین قاسم دادا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکلا نے کہا کہ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ٹرائل آخری مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

کیس کے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد ٹرائل مکمل ہوجائے گا۔ استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ریفرنس میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی سمیت 13 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان نے کورنگی میں این آئی سی ایل کی دس ایکڑ زمین سستے داموں فروخت کی۔ سستی زمین فروخت کرنے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ سابق چیئرمین ایاز خان نیازی، امین قاسم داد اور دیگر نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :