لاپتہ افراد کی بازیابی،

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی ،ڈی رینجرز سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا

پیر 19 مارچ 2018 16:43

لاپتہ افراد کی بازیابی،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر متعدد درخواستوں پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر فریقین جو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 اپریل تک جواب طلب کرلیا ۔پیر کوسندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر متعدد درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت کے روبرو ایک درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ انکے بھائی اجمیر خان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہراست میں لیا تھا تاہم کئی دن گزرنے کے باوجود انکا سراغ نہیں ملا انہیں خدشہ ہے کہیں اسکے بھائی کو ماورائے عدالت قتل نہ کیا جائے۔۔عدالت نے دائر درخواستوں پر پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر فریقین جو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 اپریل تک جواب داخل کرانے کا حکم دیا

متعلقہ عنوان :