بلوچستان بھر کے فورتھ کلاس ملازمین مختلف مسائل سے دو چار ہیں،بشیر احمد

پیر 19 مارچ 2018 16:43

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) بلو چستان لیبر فیڈ ریشن کے صوبائی صدر حا جی بشیر احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر کے فورتھ کلاس ملازمین مختلف مسائل سے دو چار ہیں بیورو کر یسی نے ہمیشہ درجہ چہا رم کے ملا زمین کا استحصا ل کیا ہے جس سے مزدور طبقہ معا شی و سما جی کشمکش کا شکار ہے بیورو کر یسی ملا زمین کا استحصال بند کر ئے ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے جعفرآباد کے تنظیمی دورے کے موقع پر میو نسپل ملا زمین کیساتھ ملا قات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر واسابلو چستان کے جنرل سیکر ٹر ی محمد عارف نیچاری ، لیبر فیڈریشن جعفرآباد کے صدر حا جی ممتاز سومرو ، میو نسپل ایمپلا ئز خمیسہ خان ،محمد بخش و دیگر بھی مو جود تھے ان کا کہنا تھا کہ تنخوا ہو ں کی بر وقت ادا ئیگی ، پنشن کے حصو ل ،سن کو ٹا اور گر یجو ئٹی کے لئے سب سے زیا دہ مسائل درجہ چہا رم کے ملا زمین کو درپیش ہیں یہ مزدور طبقہ مختلف سرکاری محکمو ں کی آن بان ۔

(جاری ہے)

شان ہے ان ہی کے دم سے افسران کا رعب و دبدبہ قائم رہتا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہ مزدور طبقہ نا ن شبینہ کا محتاج اور دووقت کی عزت کی روزی روٹی کیلئے پر یشان رہتا ہے انھو ں نے کہا کہ بلو چستان لیبر فیڈ ریشن ہر صورت مزدور و محنت کش طبقے کے حقوق کے حصو ل کیلئے اپنی جدو جہد جا ری رکھے گی اور تما م تر مشکلا ت کے با وجود اصو لو ں پر کو ئی سودے بازی نہیں کر یگی۔

متعلقہ عنوان :